Dawn News Television

شائع 25 جون 2019 10:24am

انوراگ کشیپ نے نوازالدین صدیقی کی بات مان لی

بھارتی فلم ہدایت کار انوراف کشیپ ڈائیریکشن کے ساتھ ساتھ بہترین اداکار بھی مانے جاتے ہیں جو کہ ایک مرتبہ پھر فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوراگ کشیپ فلم 'بولے چوڑیاں' میں ایک مختصر مگر خاص کردار نبھانے جارہے ہیں۔

اپنے انٹرویو میں ہدایت کار نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہاں میں فلم میں کام کررہا ہوں، لیکن ابھی مجھے اس حوالے سے اور کچھ معلوم نہیں، میں نے فلم میں کام کرنے کی حامی صرف اس لیے دی ہے کیوں کہ نوازالدین نے پہلی مرتبہ مجھ سے کچھ مانگا ہے اور میں اس پر بھروسہ کرتا ہوں'۔

انوراگ کشیپ اس وقت ممبئی میں اپنی ایک اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ وہ جلد نوازالدین صدیقی کے ساتھ 'بولے چوڑیاں' کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ فلم ساز کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی

فلم 'بولے چوڑیاں' کی ہدایات نوازالدین صدیقی کے بھائی شماس صدیقی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ انوراگ کشیپ اور نوازالدین صدیقی دونوں ایک ساتھ اس سے قبل تین پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں۔

ان میں 'شول'، 'گینگز آف واسع پور'، بلیک فرائی ڈے' اور 'رمن راگھو 2.0' شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انوراگ کشیپ 2016 میں سامنے آئی فلم 'اکیرا' میں ولن کا کردار نبھا چکے ہیں، جس میں سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Read Comments