☰
باپ اور بیٹی کے موت کی آخری تصاویر نے دنیا کو جھنجوڑ دیا
چار سال قبل ستمبر 2015 میں ترکی کے ساحل سمندر پر شامی معصوم بچے ایلان کردی کی لاش کی تصویر نے دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑ تھا اور بڑے پیمانے پر شامی مہاجرین کی باتیں ہونے لگی تھیں۔
معصوم ایلان کردی کو محفوظ زندگی کی تلاش میں ساحل سمندر پر مردہ دیکھ کر جہاں دنیا کے کروڑوں حساس افراد کو اپنے بچے یاد آنے لگے تھے، وہیں عام افراد نے شامی افراد کے محفوظ مستقبل کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
اور اب ایک بار پھر دنیا کے کروڑوں افراد کو ایک اور تصویر نے جھنجوڑ کر رکھ دیا۔
اس بار دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑے والی تصویر شامی، لبیائی، یمنی اور افغانی مہاجرین کی نہیں بلکہ وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور کے مہاجر والد اور بیٹی کی ہے۔