☰
وہ ڈیوائسز جو جلد واٹس ایپ سپورٹ سے محروم ہوجائیں گی
اگر تو آپ اینڈرائیڈ 2.3.7 آپریٹنگ سسٹم اور آئی او ایس 7 پر چلنے والے اسمارٹ فونز استعمال کررہے ہیں تو آئندہ چند ماہ بعد ان میں واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 4.0.3 یا اس کے بعد کا ورژن اور آئی او ایس 8 یا اس کے بعد کے ورژن والے فونز یا ڈیوائسز میں واٹس ایپ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
واٹس ایپ پیج کے مطابق 'اینڈرائیڈ 2.3.7 اور آئی او ایس 7.1.2 والی ڈیوائسز استعمال کرنے والے افراد اب نئے اکاﺅنٹس نہیں بناسکیں گے اور موجودہ اکاﺅنٹس کو بھی دوبارہ ویریفائی نہیں کرسکیں گے، تاہم واٹس ایپ کو یکم فروری 2020 تک استعمال کرنا ممکن ہوگا، اس کے بعد سپورٹ ختم ہوجائے گی'۔