ایران: پورن سائٹ بنانے پر عمر قید کاٹنے والا مجرم 11 برس بعد فرار
ایران میں فحش ویب سائٹ بنانے کے الزام میں عمر قید کاٹنے والا مجرم پے رول پر رہائی کے دوران ملک سے فرار ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مجرم سعید مالیپور کو 3 دن کے پے رول پر جیل سے رہائی ملی تھی۔
مزیدپڑھیں: ایران: عوامی مقام پر اسکارف اتار کر لہرانے پر ایک سال قید کی سزا
عدلیہ کے ترجمان غلام حسین نے بتایا کہ سعید مالیپور کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن وہ غیرقانونی راستے سے فرار ہوگئے
ترجمان نے مقامی ٹی وی پر بتایا انہیں پورن ویب سائٹ بنانے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گی تھی تاہم سعید مالیپور 11 برس سے زائد کا عرصہ جیل میں گزرے چکے تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سعید مالیپور کو 20 جولائی کو تین دن کے پے رول پر جیل سے رہائی ملی تاہم مقررہ وقت کے بعد وہ واپس جیل نہیں پہنچے۔
واضح رہے کہ سعید مالیپور کے پاس کینیڈا کی شہریت تھی اور دستمبر 2008 میں انہیں تہران سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کردیں
مقامی میڈیا کے مطابق سعید مالیپور دستمبر 2008 میں اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے کینیڈا سے ایران پہنچے تھے۔
مقامی عدالت نے سعید مالیپور کو پورن سائٹ سائٹ بنانے کے الزام میں سزا موت دی بعدازاں اگست 2013 میں ان کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔
سعید مالیپور کو ’پورن ویب سائٹ بنانے اور اسلام کی توہین‘ کرنے کے الزام میں سزا ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں ایران کی عدالت نے خاتون کو عوامی مقام پر اپنا اسکارف اتار کر لہرانے پر ایک برس قید کی سزا سنادی جسے سپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ آئی نے معاف کردی تھی۔
متعلقہ حکام نے گزشتہ برس تقریباً 29 خواتین کو اسی طرح کے الزام میں گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی سے ناجائز تعلقات استوار کرنے پر ایران کے رکن پارلیمنٹ کو کوڑوں کی سزا
علاوہ ازیں مذکورہ الزام میں 3 خواتین کو 2 برس قید کی سزا ہوئی اور جبکہ متعدد خواتین ملک چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔
خیال رہے کہ ایران میں عدالتی سماعت عموماً بند کمروں میں ہوتی ہے اور عدالتی فیصلے عوامی رسائی سے محروم رہتے ہیں۔