ایران: عوامی مقام پر اسکارف اتار کر لہرانے پر ایک سال قید کی سزا

14 اپريل 2019
ودا مواحد کو گزشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا—فوٹو: اے پی
ودا مواحد کو گزشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا—فوٹو: اے پی

ایران کی عدالت نے خاتون کو عوامی مقام پر اپنا اسکارف اتار کر لہرانے پر ایک برس قید کی سزا سنادی۔

خبررساں اداے ’اے پی‘ کے مطابق عدالت نے ودا مواحد کو ’کرپشن‘ پر اکسانے کے الزام میں مارچ میں سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا مسئلہ امریکی پابندیاں نہیں، آیت اللہ خامنہ ای

اس حوالے سے ودا مواحد کے وکیل نے بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ آئی نے ودا مواحد کو ملنے والی ایک سال کی قید کی سزا معاف کردی۔

وکیل کے مطابق ودا مواحد کو گزشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ وکیل پیام درافشاں نے فیصلے سے متعلق پہلے مقامی میڈیا کو بتایا اور کہا کہ ودا مواحد کا نام عام معافی ملنے والوں کی فہرست میں ہیں لیکن انہیں رہائی نصیب نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزیدپڑھیں: امریکا، عراق میں حکومت گرانے کی سازش کررہاہے، آیت اللہ خامنہ ای

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ آئی عام تعطل پر عمومی طور پر عام معافی کا اعلان کرتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق 32 سالہ ودا مواحد کو 2017 میں اپنا اسکارف اتار کر ہوا میں لہرانے پر گرفتار کیا گیا۔

ودا مواحد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور متعلقہ حکام نے گزشتہ برس تقریباً 29 خواتین کو اسی طرح کے الزام میں گرفتار کیا۔

علاوہ ازیں مذکورہ الزام میں 3 خواتین کو 2 برس قید کی سزا ہوئی اور جبکہ متعدد خواتین ملک چھوڑ کر چلی گئی۔

مزیدپڑھیں: امریکا نے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کردیں

خیال رہے کہ ایران میں عدالتی سماعت عموماً بند کمروں میں ہوتی ہے اور عدالتی فیصلے عوامی رسائی سے محروم رہتے ہیں۔

ایرانی قوانین کی رو سے خواتین عوامی مقام پر اپنا سر ڈھاپنے کی پابند ہیں اور خلاف ورزی کرنے پر ملزمہ کو 2 ماہ قید کی سزا یا کم از اکم 25 ڈالر کی سزا ہوسکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں