Dawn News Television

شائع 08 اگست 2019 09:46pm

64 میگا پکسل کیمرے والے فون کی پہلی جھلک

رئیل می دنیا کی پہلی کمپنی بننے والی ہے جو 64 میگا پکسل کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے اور اب اس نے پہلی جھلک بھی جاری کردی ہے۔

اس فون کا نام تو نہیں بتایا گیا مگر اس کے بیک پر 4 کیمرے دیئے گئے ہیں، جن میں مین سنسر 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس وقت جن فونز میں 48 میگا پکسل کیمرا سنسر دیئے گئے ہیں، وہ 12 میگا پکسل تصاویر شوٹ کرتے ہیں، جن میں 4 پکسلز کو ایک کردیا جاتا ہے جبکہ رئیل می کے فون میں سام سنگ کا جی ڈبلیو 1 سنسر استعمال کیا گیا ہے جو بائی ڈیفالٹ 16 میگا پکسل تصاویر کھینچتا ہے۔

اس کیمرے سے 9216x6912 حجم کی تصاویر لی جاسکتی ہیں اور زوم کرنے سے بہت زیادہ تفصیلات کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ فون رواں ہفتے ہی متعارف کرایا جارہا ہے اور تب ہی اس کی دیگر تفصیلات بھی سامنے آئیں گی۔

کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر پر اس فون کے 64 میگا پکسل کیمرے کی تصویر کو شیئر کیا گیا۔

ٹوئیٹ میں لکھا تھا دنیا کے پہلے 64 میگا پکسل کواڈ کیمرا فون کے لیے تیار ہوجائیں، جو کہ مستقبل کا فون ہوگا۔

اس فون کو ممکنہ طور پر رئیل می 5 یا 5 پرو کا نام دیا جائے گا۔

Read Comments