Dawn News Television

اپ ڈیٹ 12 اگست 2019 07:12pm

شوبز ستاروں کی جانب سے مداحوں کو عید مبارک

سیاسی شخصیات کی طرح شوبز شخصیات نے بھی عید کے موقع پر اپنے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعدد فنکاروں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جہاں مداحوں کو اپنی عید کے حوالے سے باخبر کیا، وہیں انہوں نے مداحوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ صبور علی نے مداحوں کو عید مبارک دیتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ انتہائی خوش دکھائی دیں۔

اداکارہ صبا قمر نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی مداحوں کی قربانیوں کے قبول ہونے کے لیے بھی دعا کی۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے اہل خانہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

اداکار زاہد احمد نے بھی بچوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی مداحوں کو عید کے دن پر اچھا پیغام دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکار عاصم اظہر نے بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی دعا کی کہ سب کی قربانی قبول ہو۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی عید کے موقع پر مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اپنے فیشن ہاؤس کی ملبوسات کی تشہیر بھی کی۔

’سپر اسٹار‘ ہیرو بلال اشرف نے بھی عید کے موقع پر مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کینیڈا سے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی عید کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اطہار کیا، ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔

’پرے ہٹ لو‘ اداکارہ مایا علی نے بھی عید کے موقع پر مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے بھی مداحوں کے لیے نیک خواہشات کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی۔

Read Comments