Dawn News Television

شائع 18 اگست 2019 06:10pm

جب شیر کا سامنا لگڑبھگوں کے گروہ سے ہوا

ڈزنی اسٹوڈیو کی لائیو ایکشن فلم دی لائن کنگ دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ جنگل کے بادشاہ کی زندگی کافی گلیمرس ہوتی ہے۔

مگر گزشتہ دنوں سامنے آنے والے ایک ویڈیو کلپ (جو نیچے دیکھ سکتے ہیں) سے اندازہ ہوتا ہے کہ حقیقی زندگی میں شیر کو کتنی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شیر کا سامنا لگڑ بھگوں کے گروہ سے ہوتا ہے جس کی وجہ ایک بھینسے کا شکار ہوتا ہے۔

کینیا کے نابوشیو کنزونسی کی اس ڈرامائی فوٹیج میں ایک شیر کا سامنا متعدد لگڑ بھگوں سے ہوجاتا ہے۔

ایک لگڑ بھگے کے لیے تو شیر سے جیتنا ممکن نہیں مگر اتنی تعداد کے سامنے شیر کے لیے خود کو بچانا ناممکن ہوسکتا تھا مگر وہ بھرپور کوشش ضرور کرتا ہے۔

اور فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح لگڑ بھگے شیر کی کوششوں پر دور ہٹ جاتے مگر پھر آگے آکر شکار کو ہڑپ کرنے لگتے۔

ایک موقع پر تو شیر نے ایک لگڑ بھگے کو دبوچ بھی لیا مگر پھر ان کی تعداد سے ڈر کر پیچھے ہٹ گیا کیونکہ پیچھے سے اس پر حملہ ہوجاتا ہے۔

اس کے بعد شیر ہمت ہار کر وہاں سے چلا جاتا ہے اور لگڑ بھگے دعوت اڑانے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ فطرت کسی ڈزنی فلم کے مقابلے میں زیادہ سخت ہوتی ہے۔

ویسے شیر اور لگڑ بھگوں میں اکثر تصادم ہوتا ہے کیونکہ یہ اکثر ایک ہی شکار پر جھپٹتے ہیں اور ایک دوسرے سے چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔

Read Comments