دوست کی مہندی پر ماہرہ خان کے رقص کی ویڈیو وائرل
پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کئی ہفتوں سے اپنی فلم 'سپراسٹار' کی تشہیر میں مصروف تھی تاہم اب آخر کار وہ فلم کی ریلیز کے بعد باآسانی دوسری تقریبات کا بھی حصہ بن رہی ہیں۔
حال ہی میں کراچی واپس آنے کے بعد ماہرہ خان اپنے قریبی دوست کی شادی کی تقریبات کا حصہ بنی، جہاں انہوں نے اپنی ہی فلم 'سپراسٹار' کے گانوں پر رقص کیا۔
اداکارہ کے رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
یہ شادی ماہرہ خان کے قریبی دوست اور نامور میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کی تھی جہاں ماہرہ خان کے علاوہ کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
ماہرہ خان نے اس موقع پر اپنے گانے 'نوری' پر رقص کیا۔
وہ سیاہ اور سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس نظر آئیں۔
اداکارہ کے ساتھ اس موقع پر ہانیہ عامر، ان کے فلم کے ہدایت کار احتشام الدین اور آذان سمیع خان بھی نظر آئے۔
میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کا تعلق کراچی سے ہے جو کئی نامور اداکاروں کے میک اپ آرٹسٹ رہ چکے ہیں۔