Dawn News Television

شائع 24 اگست 2019 06:39pm

چہل قدمی موت کے خطرے کو ٹالنے میں مددگار

دن بھر میں محض 20 منٹ کی تیز چہل قدمی قبل از وقت موت کا خطرہ لگ بھگ ایک تہائی حد تک کم کردیتی ہے۔

ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ ورزش سے دوری موٹاپے کی شکل میں موت کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر ہر وقت بیٹھے رہنے والے افراد میں دل کے دورے اور فالج کے ساتھ ساتھ کچھ اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: شادی کے بعد وزن میں اضافہ کیوں ہوجاتا ہے؟

تاہم تیز رفتار کے ساتھ روزانہ 20 منٹ کی چہل قدمی یا سائیکل کو چلانا اس خطرے سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

بظاہر معمولی سی دکھنے والی یہ سرگرمی قبل از وقت موت کا خطرہ 16 سے تیس فیصد تک کم کردیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شام میں ورزش کرنا نقصان دہ ہوتا ہے؟

اسی طرح روزانہ جسمانی سرگرمیوں میں معمولی اضافہ جیسے سیڑھیاں چڑھنا وغیرہ بھی صحت کے لیے متعدد فوائد کا باعث بنتا ہے۔

روزانہ کچھ وقت جسمانی سرگرمیوں کے لیے نکالیں اور صحت پر اس کے اثرات دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گے، جسمانی سرگرمیاں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہونا چاہئے۔

Read Comments