☰
اب تک کی سب سے تیز رفتار اور مضبوط ہائبرڈ ’لامبور گینی‘ تیار
اسپورٹس و نایاب کاریں بنانے والی اٹلی کی کمپنی ’لامبور گینی‘ نے اب تک کی دنیا کی سب سے مضبوط اور سب سے تیز رفتار ہائبرڈ کار تیار کرلی۔
لامبور گینی کی جانب سے تیار کی گئی ہائبرڈ کار کو آئندہ ہفتے جرمنی کے شہر ’فرینکفرٹ‘ میں ہونے والے آٹو شو میں متعارف کرایا جائے گا۔
یہ کار محض تین سیکنڈ میں 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑتی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس گاڑی کو دنیا کی اب تک کی تیار کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں میں سب سے مضبوط قرار دیا گیا ہے۔