برائڈل ویک کے 8 جوڑے ہر دلہن کی پہلی پسند
لوریال پیرس برائڈل فیشن ویک تو آکر چلا گیا لیکن اس فیشن شو میں کچھ ایسے عروسی ملبوسات پیش کیے گئے جو ہمارے ذہنوں سے کبھی نہیں جائیں گے۔
اس فیشن ویک میں لڑکیوں کو اپنی شادی کے لیے عروسی ملبوسات بنانے کے نت نئے خیالات دیئے گئے اور ساتھ ساتھ رنگوں اور ڈیزائنز کا انتخاب کرنے کا بھی اچھا موقع دیا گیا۔
سب سے اچھی بات اس فیشن ویک کی یہ تھی کہ اس سیزن میں ماضی کے فیشن کو بھی واپس لایا گیا، اس کے علاوہ رنگوں کو کافی اہمیت دی گئی۔
لوریال پیرس برائڈل فیشن ویک کے چند انتخاب کردہ جوڑے ہم اس رپورٹ میں پیش کررہے ہیں جو آپ اپنی شادی کی مختلف تقریبات میں ضرور پہن سکتی ہیں۔
نکاح
ویسے تو ہر دلہن ہی اپنے نکاح پر سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کرتی ہے، تاہم یہاں سفید کے علاوہ کچھ ہلکے رنگوں کے ملبوسات بھی پیش کیے گئے۔
ڈیزائنر حسین کا یہ خوبصورت جوڑا آپ کے نکاح کے دن کے لیے یقیناً آپ کا پہلا انتخاب ہوسکتا ہے۔