گوگل کے پراجیکٹ جیکارڈ کے تحت عام لباس کو اسمارٹ بنایا جارہا ہے اور اس منصوبے کا پہلا حصہ 2017 میں انٹرنیٹ کنکٹڈ جیکٹ کی شکل میں سامنے آیا تھا جسے 'دی کمیوٹر' کا نام دیا گیا۔
مگر اب اس نئی ٹرکر جیکٹ کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر تیار کیا گیا ہے۔
اس جیکٹ میں موجود ٹیکنالوجی کے لیے تاحال بلیوٹوتھ ان ایبل ٹیگ سے انحصار کیا گیا ہے جو کہ بائیں کف میں چپ کی شکل میں نصب ہوگا اور ٹچ پیڈ کی طرح کام کرکے موسیقی اور دیگر ایپس کو کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔
یہ ٹیگ پہلے کے مقابلے میں چھوٹا ہے اور درحقیقت یہ جیکٹ بھی بظاہر عام نظر آتی ہے اور دیکھنے میں اسمارٹ محسوس نہیں ہوتی مگر نوٹیفکیشنز آنے پر ٹیگ سے وائبریشن جسم میں محسوس ہوتا ہے مگر اسے آسانی سے دھویا جاسکتا ہے۔