☰
سابق مس پاکستان ورلڈ زینب نوید کار حادثے میں ہلاک
سابق مس پاکستان ورلڈ زینب نوید امریکی ریاست میری لینڈ میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
میری لینڈ کی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کی موت تیز رفتار گاڑی کے الٹنے کی وجہ سے ہوئی تاہم پولیس کی جانب سے حادثے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 32 سالہ زینب نوید مرسڈیز گاڑی چلا رہی تھیں کہ اچانک غلط یوٹرن لینے کی کوشش کے دوران ان کی گاڑی الٹ گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔