Dawn News Television

شائع 11 دسمبر 2019 09:39pm

پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی یادگار واپسی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے ذریعے پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے ذریعے سری لنکن ٹیم 10سال میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی جہاں 9مارچ کو سری لنکا ہی کی ٹیم پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز نے ٹیم کو 96رنز کا عمدہ آغاز فراہم کر کے اس فیصلے کو درست کر دکھایا لیکن دوسرے سیشن میں پاکستانی باؤلرز نے چار وکٹیں لے کر ھساب برابر کردیا۔

میچ کے پہلے دن کے اختتام پر سری لنکا نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ 2 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب فاسٹ باؤلر رہے۔

Read Comments