Dawn News Television

اپ ڈیٹ 01 جنوری 2020 02:30pm

برف کی سفید چادر اوڑھے وادی سوات سیاحوں کی توجہ کا مرکز

ملک کے شمالی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے برف باری روز مرہ کی زندگی کا ایک حصہ ہوگا تاہم برف کی سفید چادر اوڑھے یہ پہاڑی علاقے، لوگوں کی برف سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

موسم سرما میں سیاح پہاڑی علاقے کا دورہ کرکے سوات کا سبزہ، جنگل، دریا اور جھیلوں کا منظر دیکھنے آتے ہیں تاہم جب موسم سرد ہوتا ہے کہ وادی سفید چادر اوڑھ لیتی ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو مختلف قسم کے ایڈونچر کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔

مالم جبہ، گابن جبہ، میاندم، ماتلتان، کالام، اترور، گبرال، مہوڈنڈ، لوئے سر ان چند مقامات میں سے ایک ہیں جہاں سیاح اپنی سردیوں کی چھٹیوں کا مزہ لینے کے لیے رخ کرتے ہیں۔

اس سرد موسم میں بھی سیاحوں کی بڑی تعداد نے منظر کو دیکھنے کے لیے وادی کا رخ کیا ہے۔

Read Comments