Dawn News Television

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2020 11:45pm

چین میں برف کے بنے مجسموں اور عمارتوں کا عالمی میلہ

چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربن میں سالانہ بین الاقوامی آئس اینڈ اسنو اسکپچر فیسٹول جاری ہے جس میں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی اور مختلف اشیا سے لطف اندوز ہوئے۔

میلے میں مقامی اور غیر ملکیوں سمیت خواتین، بچے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں، اس فیسٹول میں ماہرین نے برف سے نہ صرف مجسمے بنائے بلکہ ریل اور عمارتوں کے ڈھانچے بھی کھڑے کیے جس میں مختلف طرز تعمیر کے نمونے ملتے ہیں۔

ہیلونگ جیانگ میں یہ منفرد میلہ ہرسال منعقد ہوتا ہے۔

Read Comments