☰
امریکی خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش
عام طور پر کسی بھی خاتون کے ہاں سال میں ایک بار ہی بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اور بیک وقت خواتین ایک سے زائد بچوں کو بھی جنم دیتی ہیں۔
تاہم امریکا کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش کے معاملے نے دنیا کو حیران کردیا۔
جی ہاں، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 مرتبہ محض چند ماہ کے وقفے سے جڑواں بچوں کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ الیگزینڈریا ولسن نامی خاتون کے ہاں 2019 میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پہلی بار خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری کے دوران مارچ 2019 میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی تو خاتون انتہائی خوش دکھائی دیں۔