Dawn News Television

اپ ڈیٹ 20 فروری 2020 11:46am

ترک صدر کا اپنے 'دوسرے گھر' کا دو روزہ دورہ مکمل

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے میں ’روایتی یکجہتی اور تعلق‘ کے فروغ اور پاک-ترک اسٹریٹجک شراکت داری میں مزید توسیع' کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

تین سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے ترک صدر رجب طیب اردوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ روز نور خان ایئربیس پر پہنچے تو وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے پہلے روز رجب طیب اردوان نے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں اسلاموفوبیا اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلے کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کشمیر پر ایک مرتبہ پھر پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے کشمیر کی حیثیت وہی ہے جو چناق قلعے کی تھی۔

ترک صدر نے خطے میں امن و امان اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی موثر کن کارروائی کی تعریف کی۔

Read Comments