Dawn News Television

شائع 20 مارچ 2020 06:38pm

وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے بھر میں 3 روز کے لاک ڈاؤن کا اشارہ

کورونا وائرس کے حوالے سے ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو ہداہت کی ہے کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں حکومت کی مدد کے طور پر خود آئیسولیشن میں چلے جائیں۔

اجلاس کے دوران انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ صوبے بھر میں 3 روز کے لیے لاک ڈاؤن کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے باضابطہ حکم جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

Read Comments