Dawn News Television

شائع 20 مارچ 2020 10:20pm

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 5 دکاندار گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے صوباءی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں کھولنے والے 5 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

صوبائی حکومت نے نوٹی فکیشن کے ذریعے کریمینل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کا اطلاق کرتے ہوئے دکانیں کھولنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Read Comments