Dawn News Television

شائع 23 مارچ 2020 06:14pm

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے علیحدہ نوٹیفکیشنز کے مطابق تمام صوبوں اور علاقوں کی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی درخواست کی منظوری دی گئی۔

مذکورہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245 اور سی آر پی سی کے سیکشن 131 (اے) کے تحت لیا گیا۔

Read Comments