Dawn News Television

شائع 24 مارچ 2020 12:12pm

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے

پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صیدیق چند روز قبل امریکا سے پاکستان واپس آئے تھے جس کے بعد ان دونوں نے 14 روز کے لیے گھر والوں سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا۔

جس کے بعد سے دونوں اداکاروں کے مداح ان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کرنے لگے اور اب ہمایوں سعید نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو آگاہ بھی کردیا۔

ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر عدنان صدیقی کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی۔

اس پر انہوں نے لکھا کہ ’عدنان اور میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، لیکن ہم مکمل 14 روز کے لیے قرنطینہ کریں گے اور ہر حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے‘۔

مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

Read Comments