Dawn News Television

شائع 26 مارچ 2020 03:04pm

فلپائنز میں کورونا وائرس سے 9 ڈاکٹرز ہلاک

فلپائنز کے اعلیٰ میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وائرس سے 9 ڈاکٹرز ہلاک ہوچکے ہیں۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی ہلاکت کے اس اعلان سے فلپائن میں صحت کے بحران کے بارے میں خدشات میں اضافہ ہوچکیا ہے جہاں اب تک کورونا وائرس سے کل ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 بتائی گئی ہے۔

فلپائن میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ صحت رضاکاروں کو منیلا میں ہسپتالوں میں پوری طرح سے تحفظ نہیں مل رہا جبکہ کئی سو میڈیکل اسٹاف مریضوں کو نہیں لے رہے کیونکہ وہ 14روز کے لیے قرنطینہ میں ہیں۔

Read Comments