Dawn News Television

شائع 29 مارچ 2020 05:42pm

سلمان خان کا فلم انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مدد کا اعلان

بھارت میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کے بعد خاص طور پر یومیہ اجرت والے ملازمین مالی تنگی کا شکار ہیں اور ایسے ہی مالی مشکلات کے شکار فلم انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کا اعلان اداکار سلمان خان نے کیا ہے۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سائن امپلائیز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) کے مطابق بولی وڈ دبنگ خان سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

ایف ڈبلیو آئی سی سی کے صدر بی این تواری نے تصدیق کی کہ سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی مالی مدد کا وعدہ کیا ہے اور اس ضمن میں اداکار نے اپنی سماجی تنظیم [بینگ ہیومن][3] کو ہدایات بھی کردی ہیں۔

تفصیلات یہاں جانیں ۔

Read Comments