Dawn News Television

شائع 31 مارچ 2020 06:49pm

انگلش کرکٹ کلب لنکاشائر کے چیئرمین کورونا وائرس سے ہلاک

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور انگلینڈ کے مشہور کرکٹ کلب لنکاشائر کے چیئرمین ڈیوڈ ہوج کس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔

71سالہ ہوج کس گزشتہ 22سال سے لنکا شائر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن تھے اور انہیں کافی عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔

ان کے اہلخانہ نے ڈیوڈ ہوج کس کی کورونا وائرس کے سبب ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ماضی میں خزانچی اور اور نائب چیئرمین کی خدمات انجام دینے والے ڈیوڈ ہوج کس نے اپریل 2017 میں لنکا شائر کے چیئرمین کا منصب سنبھالا تھا اور گزشتہ دہائی کے دوران اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش انہی کی مرہون منت ہوئی۔

تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

Read Comments