Dawn News Television

شائع 02 اپريل 2020 12:24pm

پاناما کا کورونا وائرس سے نمنٹنے کے لیے منفرد لاک ڈاؤن

جزیرہ نما وسطی امریکی ملک پاناما کی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اگرچہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن کا نفاذ کر رکھا ہے تاہم پاناما کا لاک ڈاؤن دنیا کے دیگر ممالک سے کافی مختلف ہے۔

پاناما کی حکومت نے یکم اپریل سے ملک کے مرد و خواتین کے ایک ساتھ باہر نکلنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دونوں صنفوں کے لیے لوگوں کے لیے الگ الگ دن مختص کردیے۔

پاناما کی حکومت نے خواتین کو پیر، بدھ اور جمعہ جب کہ مرد حضرات کو منگل، جمعرات اور ہفتے کو گھر سے نکلنے اور ضروری چیزیں لانے کی اجازت دی ہے، تاہم ساتھ ہی دونوں جنس کے افراد پر اتوار کو گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات یہاں جانیں ۔

Read Comments