Dawn News Television

شائع 02 اپريل 2020 01:28pm

افغانستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 239 ہوگئی

افغانستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور وہاں مزید کیسز آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 239 ہوگئی۔

افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز نے رپورٹ کیا کہ وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ کابل میں 2 نئے کیسز سامنے آگئے۔

خیال رہے کہ اس سے وزارت نے بتایا تھا کہ ہیرات میں کورونا وائرس کے مزید 41 کیس رپورٹ کیے گئے ہیں۔

Read Comments