Dawn News Television

شائع 02 اپريل 2020 02:11pm

بھارت: کورونا کی اسکریننگ کرنے والے طبی عملے پر پتھراؤ، 4 گرفتار

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کرنے والے طبی عملے پر پتھراؤ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

طبی عملے پر پتھراؤ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند لوگ طبی عملے اور دیگر حکام پر پتھراؤ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

تاہم ڈی آئی جی (اندور) ہرینارائنچری مشرا نے بتایا کہ اب تک 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور باقی افراد کی شناخت ویڈیو فوٹیج سے کی جارہی ہے۔

Read Comments