Dawn News Television

شائع 06 اپريل 2020 02:58pm

پنجاب میں مزید 191 کیسز سے متاثرین 1684 ہوگئے

محکمہ صحت کے ترجمان قیصر آصف نے صوبے میں مزید 191 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 1684 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کو انتظامی لحاظ سے 4 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، مصدقہ مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 481 افراد زائرین سینٹر، 503 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدی اور 651 عام شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Read Comments