Dawn News Television

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2020 08:58pm

پنجاب پولیس نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے گیت ریلیز کردیا

پنجاب پولیس نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے گیت ریلیز کردیا جس میں عالمی وبا سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو میں اجاگر کیا گیا ہے۔

اس گیت میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر مصروف عمل ڈاکٹرز اور پولیس فورس سمیت دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

گلوکار ثاقب سلطان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گیت میں کورونا وائرس سے لڑنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

Read Comments