Dawn News Television

شائع 08 اپريل 2020 02:22pm

پنجاب میں 78 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں دوپہر تک مزید 78 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان قیصر آصف نے کہا کہ ان نئے 78 کیسز کے بعد مصدقہ افراد کی تعداد 2108 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زائرین مرکز سے 695، رائے ونڈ سے منسلک 744 افراد، 58 قیدیوں اور 744 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

Read Comments