Dawn News Television

شائع 08 اپريل 2020 08:46pm

پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کے ویزا کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع

حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک میں موجود تمام غیر ملکی افراد جن کے ویزا کی مدت 15 مارچ کو مکمل ہوچکی ہے یا 30 اپریل سے پہلے ختم ہوجائے گی، ان سب کے ویزوں کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ اقدام لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Read Comments