Dawn News Television

شائع 20 اپريل 2020 09:57am

وبا کے تناظر میں آئنی تقاضے کی عدم تکیمل کا امکان

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں آئینی تقاضے کی عدم تکمیل کا امکان بڑھ گیا جس کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس 21 اپریل کو طے کرے گا کہ اس وبا کے تناظر میں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کیسے منعقد کیا جائے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں عملے کے 2 ممبروں میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج آچکے ہیں۔

عملے کے دونوں ممبران میں وائرس کی نشاندہی کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت 3 دن (جمعہ سے اتوار) کے لیے بند کردی گئی تھیں۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

Read Comments