Dawn News Television

شائع 07 مئ 2020 11:22am

لاک ڈاؤن سے متعلق حتمی فیصلہ آج این سی سی اجلاس میں ہوگا

وزیراعظم عمران خان آج (7 مئی کو) قومی رابطہ کمیٹی(این سی سی) کے اجلاس میں کاروباری اور دیگر شعبے کھولنے سے متعلق فیصلہ کریں۔

ٰڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبوں نے بسیں، ٹرینیں اور اندرون ملک پروازوں کی بحالی کی مخالفت کی لیکن وفاق کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی حتمی منظوری دینے کی صورت میں کمرشل سینٹرز کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم آج لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق فیصلے کے لیے این سی سی اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

Read Comments