Dawn News Television

شائع 11 مئ 2020 09:58am

کورونا وائرس کے اثرات سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال پر بحث کے انعقاد کی رسم مکمل کرنے کے لیے تقریباً 2 ماہ کے وقفے کے بعد آج (11 مئی کو) قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن پہلے ہی اتفاق کرچکے ہیں کہ موجودہ سیشن میں دیگر کوئی کاروباری بحث یا قانون سازی نہیں ہوگی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کی مطابق حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پرقومی اسمبلی کا روایتی اجلاس بلایا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اراکین اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے صحت کی سخت ہدایات اور اسٹیندرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) کے تحت ہوگا۔

Read Comments