Dawn News Television

شائع 13 مئ 2020 06:24pm

ایس او پیز کی خلاف ورزی قابلِ قبول نہیں، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کاروباری سرگرمیوں کے لیے مرتب کی گئی ایس او پیز پر لازمی عمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تاجر برادری کو ایس او پیز کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے لیکن یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ تاجروں اور عوام کی جانب سے ان پر عمل نہیں کیا جارہا جو قابل قبول نہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ نہ رکا تو لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ واپس بھی لے سکتی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انسانی جانوں سے بڑھ کر کچھ اہم نہیں لہذا سب کو کورونا سے بچانے کے لیے تاجروں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی درخواست کی جاتی ہے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

Read Comments