Dawn News Television

شائع 16 مئ 2020 11:47pm

حکومت کا عید کی 6 روزہ تعطیلات کا اعلان، تمام کاروبار بند رہے گا

وفاقی حکومت نے 22 سے 27 مئی (جمعہ سے بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے مقدس تہوار کے لیے 22 سے 27 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، کمیونٹی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔

تعطیلات کے دوران صرف ضروری اشیا کی دکانیں، میڈیکل سروسز اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

Read Comments