Dawn News Television

شائع 30 مئ 2020 08:22pm

پنجاب میں یکم جون سے معمول کے مطابق عدالتی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور ہائی کورٹ نے یکم جون سے صوبے بھر میں مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ بھیج دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ایس او ہیز بھی جاری کر دیے ہیں اور صوبے بھر کے سیشن ججوں کو مراسلہ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق یکم جون سے تمام جج معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کریں گے اور عدالتوں کو مکمل طور پر سینیٹائز رکھا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ججوں، وکلا اور عدالتی عملہ ماسک پہننے کو یقینی بنائے، ماسک اور گلوز کے بغیر کسی کو عدالتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے دوران فاصلے کو یقینی بنایا جائے اور تمام سیشن ججز کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Read Comments