Dawn News Television

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 10:43am

مئی میں پاکستان میں ریکارڈ 54 ہزار کیسز اور 1100 اموات ہوئیں

پاکستان میں مئی کے مہینے میں 54 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ 1100 سے زائد مریض انتقال بھی کرگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے 30 اپریل کو جاری 16 ہزر 817 کیسز کے بعد 31 مئی تک کیسز 71 ہزار 68 ہوگئے تھے جن میں ایک ہی روز میں 2 ہزار 785 کیسز کا اضافہ ہوا تھا۔

علاوہ ازیں 24 گھنٹے میں 79 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی تھی۔

Read Comments