Dawn News Television

شائع 02 جون 2020 12:48am

حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے میں ایمرجنسی میں 90 روز کی توسیع کردی

حکومت خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں ایمرجنسی میں 90 روز کی توسیع کردی ہے۔

مدت میں توسیع کے بعد ایمرجنسی صورتحال 12 مئی سے 10 اگست تک نافذالعمل ہو گی۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے محکمہ صحت کی سفارش پر صوبے میں ایمرجنسی صورتحال نافذ کی تھی۔

Read Comments