Dawn News Television

شائع 06 جون 2020 07:23am

حیدرآباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔

حیدرآباد میں کورونا کا پہلا کیس 10 مارچ کو سامنے آیا تھا جب ایران سے آنے والی ایک خاتون میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اس کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر حیدرآباد میں ایک ہزار 46 افراد اس وبا کے باعث بیمار پڑ چکے ہیں جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 37 ہے۔

ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو حیدرآباد کے رہائشی ہیں اور ان کا انتقال کراچی میں ہوا اور وہ بھی جن کا تعلق سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے اور ان کا انتقال لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد میں ہوا۔

حیدرآباد میں 12 افراد کو کورونا سے صحتیاب مریضوں کا پلازما لگایا جس میں سے 12 میں یہ طریقہ علاج کامیاب رہا جبکہ 2 افراد اس کے باوجود زندگی کی بازی ہار گئے۔

Read Comments