Dawn News Television

شائع 10 جون 2020 07:56pm

تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کورونا کا شکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

پارلیمنٹ سیکریٹریٹ سے جاری فہرست کے مطابق فرخ حبیب کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

ان کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے رکن قومی اسمبلی عثمان قادری اور بلوچستان سے آزاد سینیٹر ثنا جمالی بھی وبا کا شکار ہوگئی ہیں۔

Read Comments