Dawn News Television

شائع 11 جون 2020 04:04pm

4 افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی ڈسپینسری سیلڈ

پارلیمنٹ ہاؤس سے متعلق کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

پارلیمنٹ ہائوس کی ڈسپینسری میں 4 افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد ڈسپینسری کو سیل کردیا گیا۔

ڈسپینسری کے بند دروازے پر ڈسپینسری بند ہونے کا نوٹس بھی چسپاں کر دیا گیا۔

ڈسپنسری انتظامیہ نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو کیسز میں اضافے سے متعلق پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔

Read Comments