Dawn News Television

شائع 12 جون 2020 12:37am

حکومت پنجاب نے ایم ایم بی ایس پروفیشنل فائنل سپلمنٹری امتحان لینے کی اجازت دے دی

محکمہ صحت پنجاب نے ایم ایم بی ایس پروفیشنل فائنل سپلمنٹری امتحان لینے کی اجازت دے دی۔

سیکریٹری محکمہ صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ یو ایچ ایس، کنگ ایڈورڈ، فاطمہ جناح، اسپیئریر اور یونیورسٹی آف لاہور کو امتحان لینے کی اجازت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایم بی بی ایس پروفیشنل فائنل سپلیمنٹری امتحان کی اجازت دی گئی ہے، دیگر تمام تعلیمی ادارے اور امتحانات تاحکم ثانی موخر رہیں گے۔

Read Comments