Dawn News Television

شائع 16 جون 2020 05:30pm

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی گئی اور اس حوالے سے سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ مزید ترمیم تک لاک ڈاؤن کی صورت حال گزشتہ نوٹی فکیشن والی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کو سپلیمنٹری امتحانات لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

سیکرٹری کے مطابق بی ڈی ایس، بی ایس سی نرسنگ، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز آخری سال کے ضمنی امتحانات لیے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یو ایچ ایس کے امتحانات کے علاوہ کسی بھی انڈسٹری کو چھوٹ نہیں دی گئی اور نوٹی فکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا جو ثانی لاگو رہے گا۔

Read Comments