Dawn News Television

شائع 16 جون 2020 05:47pm

پنجاب میں آکسیجن سلنڈر بلیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش

پنجاب میں آکسیجن سلنڈر اور دیگر طبی اشیا بلیک کر کے ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کردی گئی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے دفعہ 144نافذ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوادی۔

سمری میں صوبے بھر میں آکسیجن سلنڈر اور طبی سامان کے حوالے سے دفعہ 144کی سفارش کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش بھی کردی۔

سمری میں استدعا کی گئی کہ آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ساتھ ہی متن میں کہا گیا کہ آکسیجن سلنڈر کی عدم دستیابی سے حکومت کو کوروناوائرس کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Read Comments