Dawn News Television

شائع 24 جون 2020 11:06am

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا وبا کے دوران اسکولز کی فیس میں 50 فیصد کمی کا مطالبہ

اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اسکولوں کی فیس میں 50 فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ متوسط اور غریب طبقہ لاک ڈاؤن سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس مشکل مالی صورتحال کے باوجود نجی اسکولز آن لائن کلاسز کے لیے پوری فیس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز سے اسکولوں کے اخراجات نصف ہوگئے ہیں لہذا فیس بھی آدھی کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ نجی اسکولز نے کئی اساتذہ کو ملازمت سے نکال دیا ہے اور ان کا انفراسٹرکچر بھی استعمال نہیں ہورہا۔

Read Comments