Dawn News Television

شائع 30 جون 2020 07:58pm

یورپی یونین سفری اجازت کیلئے 14 ممالک کی فہرست پر متفق

یورپی یونین کے رکن ممالک کی حکومتیں ابتدائی طور پر سفر کی اجازت کے لیے 14 ممالک فہرست پر متفق ہوگئی ہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق ان محفوظ ممالک میں الجیریا، آسٹریلیا، کینیڈا، جیارجیا، جاپان، مونٹی نیگرو،، مراکش، نیوزی لینڈ، روانڈا، سربیا، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، تیونس اوریوروگوائے شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فہرست میں چین کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

Read Comments