Dawn News Television

شائع 30 جون 2020 08:21pm

ٹورنٹو کے میئر ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کے خواہاں

کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو کے میئر نے سٹی کونسل سے کہا ہے کہ شہریوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے۔

میئر جان ٹوری کا کہنا تھا کہ شہری چاہتے ہیں کہ جو کچھ ہوا وہ دوبارہ نہیں ہونا چاہے اور امریکا سے آنے والی رپورٹس بھی دیکھیں۔

ٹورنٹو کے میڈیکل افسر ڈاکٹر ایلین ڈی ولا نے کہا کہ ثبوت موجود ہیں کہ ماسک پہننے سے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

Read Comments